Monday, June 9, 2025, 11:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکی عدالت نے ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا

امریکی عدالت نے ٹرمپ کیخلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا

خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے پر خوشی ہوئی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف خفیہ دستاویزات کیس خارج کردیا۔

فلوریڈا کی عدالت کے جج نے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ٹرمپ کے خلاف دائر خفیہ دستاویزات کا کیس خارج کردیا۔

ایک بار پھر صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ٹرمپ کی یہ بڑی کامیابی ہے، ایسے وقت میں جب وہ ایک روز قبل ہی قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے ہیں۔

عدالت نے ٹرمپ کے خلاف کیس ماورائے قانون اسپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کی بنیاد پر خارج کیا۔

banner

خیال رہےکہ سابق امریکی صدر ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس چھوڑتے وقت خفیہ قومی دفاعی دستاویزات غیر قانونی طور پر اپنے ساتھ لے جانےکا الزام تھا۔

اگست 2023 میں ایف بی آئی نے ٹرمپ کی رہائش گاہ سے تقریباً 100 خفیہ دستاویزات برآمدکی تھیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات کیس میں فرد جرم بھی عائد کی گئی جب کہ جون 2023 میں میامی میں فیڈرل کورٹ ہاؤس میں خفیہ دستاویزات کیس میں پیشی کے موقع پر ٹرمپ کو گرفتار بھی کیا گیا تھا تاہم کچھ دیر بعد انہیں رہا کردیا گیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر تمام الزامات ثابت ہوجاتے تو انہیں مجموعی طور پر 100 سال قید ہو سکتی تھی۔

عدالت کی جانب سے خفیہ دستاویزات کیس خارج کرنے پرتبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہےکہ خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے پر خوشی ہوئی ہے، امید ہے کہ خفیہ دستاویزات کیس خارج کیے جانے سے دیگر مقدمات پر اثر ہوگا۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام بطور ہتھیار استعمال کرنےکا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس حکومت نے محکمہ انصاف کی معاونت سے مجھ پر سیاسی وار کیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024