Friday, April 18, 2025, 9:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جیت گیا تو فون کال پر جنگیں ختم کروا دوں گا: ٹرمپ

جیت گیا تو فون کال پر جنگیں ختم کروا دوں گا: ٹرمپ

ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بننے کی صورت میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔

جمعرات کے روز ریاست وسکونسن میں میلوکی میں ریپبلکن پارٹی کے کنونشن کے آخری روز اپنے خطاب میں سابق صدر نے داخلہ اور خارجہ پالیسی کے آئندہ پلان کا انکشاف کیا۔

ٹرمپ نے باور کرایا کہ وہ ایک ٹیلی فون کال پر جنگوں کو رکوا سکتے ہیں۔ ان کا اشارہ روس یوکرین جنگ اور غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ کی جانب تھا۔

ٹرمپ کے نزدیک ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

banner

انھوں نے سات اکتوبر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو اسرائیل پر حملہ نہ ہوتا۔

ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جیت کی صورت میں وہ موجودہ انتظامیہ کے پیدا کردہ تمام بین الاقوامی بحرانوں کا خاتمہ کر دیں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “موجودہ انتظامیہ کی وجہ سے دنیا ہم پر ہنس رہی ہے”۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم یونگ ان کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ “میں ان سے اتفاق رکھتا ہوں ، شاید وہ مجھے دوبارہ دیکھنے کے خواہش مند ہوں ، میں سمجھتا ہوں وہ میری کمی محسوس کر رہے ہوں گے”۔

ٹرمپ کی پہلی مدت صدارت کے دوران میں ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ذاتی نوعیت کی ملاقات ہوئی تھی۔

ٹرمپ کے نزدیک مہاجرین کا بحران ملک پر حملے جیسا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میکسیکو کے ساتھ سرحد پر دیوار مکمل کر کے اس بحران کو ختم کریں گے۔ سابق صدر نے زور دے کر کہا کہ “مہاجرین اور بائیڈن انتظامیہ کے فیصلوں کی بدولت امریکا ایک حقیقی بحران میں جی رہا ہے … اگر میں جیت گیا تو اپنی صدارت کے پہلے روز ہی سرحد کو بند کر دوں گا”۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024