سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، حکومت پاکستان نے بیرون ملک سیاسی پناہ پر موجود اور سیاسی پناہ کے خواہشمند پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
سرکلر واپس لینے کا فیصلہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، حکام وزارت خارجہ اوردیگرشریک ہوئے۔ اجلاس میں سمندر پار پاکستانیوں کے درپیش مسائل اور ان کے حل پر غور کیا گیا۔ اسحاق ڈار کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ اجرا کی سہولت پر بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا ساٹھ دن کے اندر اجرا کردیا جائے گا۔
بیرون ملک سیاسی پناہ کے خواہاں افراد کیلئے پاکستانی پاسپورٹ کا اجرا معطل کرنے کا سرکلر رواں سال پانچ جون کو جاری کیا گیا تھا۔