20
فلپائن میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے ایک خاتون سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بتایا کہ فلپائن کے صوبے باتنگاس کے قصبے اگونسیلو میں بدھ کی صبح 6 بجے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے ایک ہی خاندان کے4 افراد ہلاک ہو گئے ۔
اگونسیلو ٹاؤن کی میئر سنڈریلا رئیس نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک 28 سالہ حاملہ خاتون، اس کا نو سالہ بچہ اور اس کے 13 اور 15 سال کے بہن بھائی شامل ہیں۔