Saturday, November 9, 2024, 12:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » وینزویلا صدارتی الیکشن؛ نکولس مادورو تیسری بار بھی جیت گئے

وینزویلا صدارتی الیکشن؛ نکولس مادورو تیسری بار بھی جیت گئے

صدر نکولس مادورو 51 فیصد ووٹ حاصل کر کے فاتح قرار پائے

by NWMNewsDesk
0 comment

وینزویلا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں الیکشن اتھارٹی نے صدر نکولس مادورو کی مسلسل تیسری بار کامیابی کا اعلان کردیا۔

وینزویلا کی نیشنل الیکٹورل کونسل کے سربراہ ایلوس اموروسو نے انتخابی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر نکولس مادورو 51 فیصد ووٹ حاصل کر کے فاتح قرار پائے جب کہ اپوزیشن رہنما ایڈمنڈو گونزالیز 44 فیصد ووٹرز کا اعتماد حاصل کرپائے۔

خیال رہے کہ وینزویلا میں گزشتہ 25 برسوں سے سوشلسٹ پارٹی کی حکمرانی کا راج ہے تاہم الیکشن کے شفاف ہونے پر عالمی مانیٹرنگ تنظیمیں بھی شکوک کا اظہار کرتی آئی ہیں۔

موجودہ صدر نکولس مادورو 2013 سے صدر کے عہدے پر براجمان ہیں۔ ملک کے شدید معاشی بحران میں شکار ہونے کے باوجود حیران کن طور پر تیسری بار بھی صدر منتخب ہوگئے۔

banner

دوسری جانب اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو جن پر صدارتی الیکشن لڑنے پر پابندی ہے، نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن کے امیدوار ایڈمنڈو گونزالیز نے 70 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچاڈو نے الیکشن نتائن میں دھاندلی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور فوج پر زور دیا کہ عوام کے ووٹ کا احترام کرتے ہوئے اقتدار الیکشن میں جیتنے والی اپوزیشن پارٹی کو منتقل کرے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024