Thursday, November 14, 2024, 12:18 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » برطانیہ میں چاقو کے حملے میں 2 بچے جاں بحق، 6 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

برطانیہ میں چاقو کے حملے میں 2 بچے جاں بحق، 6 بچوں سمیت 8 افراد زخمی

چاقو کے حملے میں ملوث 17 سالہ لڑکے کو گرفتارکرلیا؛ پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ کے علاقے ساؤتھ پورٹ میں چاقو کے حملےسے 2 بچے ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 6 بچوں سمیت 8 افراد کی حالت نازک ہے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چاقو کے حملے میں ملوث 17 سالہ لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے جبکہ حملے میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

17 سالہ چاقو بردار حملہ آور نے لیورپول کے قریب ساؤتھ پورٹ کے علاقے میں ٹیلر سوئفٹ تھیمڈ یوگا اور ڈانس ورکشاپ کے دوران حملہ کیا۔

عینی شاہدین نے میڈیا کو بتایا کہ واقعے میں یوگا اور ڈانس ورکشاپ میں شریک نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

banner

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہیں تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

برطانوی وزیراعظم نے واقعے میں جاں بحق بچوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے واقعے کو خوفناک قرار دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر نے لکھا کہ واقعہ انتہائی خوفناک اور دہلا دینے والا ہے، میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بروقت تحرک لینے پر میں پولیس اور ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں کا شکر گزار ہوں، واقعے سے متعلق خبر گیری کر رہا ہوں۔


واضح رہے انگلینڈ اور ویلز میں چاقو کے حملوں میں اضافہ ہو گیا ہے، برطانوی ہوم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2023 تک 12 مہینوں میں چاقو سے حملوں کے 14 ہزار 577 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024