Sunday, December 22, 2024, 1:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسماعیل ہانیہ کے قتل پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا: ترجمان اسرائیل حکومت

اسماعیل ہانیہ کے قتل پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا: ترجمان اسرائیل حکومت

بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں سے گفتگو میں اسماعیل ہنیہ کی ایران میں میزائل حملے میں ہلاکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے انکار کردیا۔

ترجمان ڈیوڈ مینسر نے صحافیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل پر تبصرہ نہیں کروں گا، اس حوالے سے کوئی میرے پاس اس وقت کوئی معلومات نہیں ہے۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ڈیوڈ مینسر نے مزید کہا کہ اسماعیل ہانیہ کے قتل سے متعلق بیان اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ اُسی وقت ختم ہوگی جب حماس کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی صورت میں ہونے والی جنگ بندی کے دوران بھی جنگ جاری رکھنے کا اختیار ہے۔

banner

اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ لبنان میں حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کو آج علی الصبح تہران میں اُس وقت میزائل حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری سے اپنے ہوٹل پہنچے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024