Saturday, September 21, 2024, 6:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لاہور میں شدید بارشوں سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،اسپتال ڈوب گئے ، نظام زندگی مفلوج

لاہور میں شدید بارشوں سے 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،اسپتال ڈوب گئے ، نظام زندگی مفلوج

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کے زیر اثر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

پنجاب کے شہر لاہور میں بارشوں کا 44 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جہاں یکم اگست کو 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں سب سے زیادہ ایئرپورٹ پر 360 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، پانی والا تالاب میں 319 جبکہ لکشمی چوک میں 242 ، اپرمال میں 218، مغلپورہ میں 222، تاجپورہ میں 260، نشترٹاؤن میں 312، چوک ناخدا میں 259 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کے باعث لیسکو کے 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔

banner

ناقص انتظامات ہونے سے میو اور سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں بارشی پانی داخل ہوگیا جبکہ میو اسپتال کا آئی سی یو بھی زیر آب آگیا جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر جنرل اسپتال بھی پانی میں ڈوب گیا، مختلف وارڈز میں پانی داخل ہوگیا، ہسپتال میں پانی جمع ہونے سے علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارش کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث کم از کم تین افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بوسیدہ اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے باعث جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک مرد اور دو بچے شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام کاغان اور ناران کے درمیان سڑک پر موجود مہانڈری منور نالہ میں دوبارہ سیلاب امڈ آیا ہے جس کے بعد پل کی بحالی پر مامور اہلکار محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے۔

دریائے کنہار میں دو روز قبل بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث مہانڈری بازار کے مقام پر رابطہ پل بہہ گیا جس سے ناران اور کاغان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

اس پل کی بحالی کے لیے بچھائے گئے پائپ جمعرات کے روز سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا جس کے بعد سڑک بحالی کا کام پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پچھلے تین روز کے دوران آندھی، تیز بارشوں اور فلیش فلڈ کے باعث مختلف حادثات کے نتیجے میں پچھلے تین روز کے دوران 24 افراد ہلاک جبکہ 17 افراد زخمی ہوئے.

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چھ مرد چھ خواتین اور 12 بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024