Sunday, December 22, 2024, 12:50 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کاملا کے شوہر کا اپنی سابقہ اہلیہ کے ہوتے ہوئے ایک دوسری عورت سے ناجائزتعلق کااعتراف

کاملا کے شوہر کا اپنی سابقہ اہلیہ کے ہوتے ہوئے ایک دوسری عورت سے ناجائزتعلق کااعتراف

پہلی شادی کے دوران ان کا ایک خاتو ن کے ساتھ افیئر تھا؛ ایمہوف

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نائب صدر کاملا ہیرس کے شوہر ڈوگ ایمہوف نے ہفتے کے روز ایک چونکا دینے والا اعتراف میں اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ دینے اعتراف کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پہلی شادی کے دوران ان کا ایک خاتو ن کے ساتھ افیئر تھا، تاہم انہوں نے اس کی تمام تر ذمہ داری خود قبول کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “میری پہلی شادی کے دوران کرسٹن میری وجہ سے کچھ مشکل وقت سے گزریں، اس کے بعد کے سالوں میں ہم نے ایک خاندان کے طور پر کام کیا اور مضبوطی سے سامنے آئے”۔

ایمہوف کا یہ ردعمل ڈیلی میل کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا اپنی ایک چھوٹی بیٹی کی ٹیچر کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا، جو بالآخر 2009 میں اس کی پہلی شادی کے خاتمے کا باعث بنا۔

banner

پولیٹیکو سے بات کرنے والے اس معاملے سے واقف شخص کے مطابق ہیرس کو 2014 میں شادی کرنے سے پہلے ہی اس معاملے کا علم تھا۔ یہ ان حکام کو بھی معلوم تھا جنہوں نے 2020 میں جو بائیڈن کو نائب صدر منتخب کرنے میں مدد کی تھی۔

ہفتے کے روزشائع ہونے والی ڈیلی میل کی رپورٹ کے بعد کرسٹن نے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ اس نے اور ایمہوف نے کئی سال پہلے، مختلف وجوہات کی بنا پر” اپنی شادی ختم کی تھی۔

کرسٹن ایمہوف نے ایک بیان میں کہاکہ “وہ ہمارے بچوں کے لیے ایک عظیم باپ ہیں، میرے بہت اچھے دوست ہیں اور مجھے واقعی اس خاندان پر فخر ہے جسے ڈوگ، کملا اور میں نے مل کر بنایا ہے”۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024