Saturday, December 21, 2024, 10:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراق میں فوجی اڈے پر حملے میں 7 امریکی اہلکار زخمی

عراق میں فوجی اڈے پر حملے میں 7 امریکی اہلکار زخمی

صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو حملے کے بارے میں بریفنگ

by NWMNewsDesk
0 comment

عراق میں ایک فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں 7 امریکی اہلکار زخمی ہو گئے۔

پیر کو عین الاسد کے اڈے پر راکٹ فائر کیا گیا، جس میں امریکی فوجیوں کے ساتھ ساتھ عسکریت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکی زیر قیادت اتحاد کے اہلکار بھی موجود تھے۔

امریکی دفاعی ترجمان نے کہا کہ مغربی عراق میں واقع مقام پر امریکی اور اتحادی افواج پر ایک مشتبہ راکٹ حملہ کیا گیا ہے، ابتدائی اطلاعات ہیں کہ اس حملے میں کئی امریکی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 20اہلکار حملے کے بعد ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ مزید معلومات دستیاب ہونے پر اپ ڈیٹس فراہم کی جائیں گی۔

banner

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کمالا ہیرس کو حملے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے، انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکام نے ان اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جو ہم اپنی افواج کے دفاع کے لیے اٹھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024