Sunday, December 22, 2024, 12:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی ، خواجہ آصف

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی ، خواجہ آصف

فیض حمید کے معاملے پر حکومت چاہے تو جوڈیشل کمیشن بناسکتی ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہےکہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء لگانےکی دھمکی دی تھی۔

خواجہ آصف نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے مارشل لاء کی بات اکیلے ان کے سامنے ہی نہیں بلکہ مجمع کے بیچ میں بھی کی تھی۔

پروگرام میزبان حامد میر نے پوچھا کہ کیا مارشل لاء کی دھمکی پر جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ تو خواجہ آصف نےکہا کہ وہ کون ہوتے ہیں باجوہ کا احتساب کرنے والے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ میرا حافظہ ٹھیک ہے، ہوسکتا ہےکچھ وقت پہلےکی بات یاد نہ ہو، ماضی کی باتیں یاد ہیں، جنرل (ر) باجوہ نگران دور میں چھ ماہ سے ایک سال کی ایکسٹینشن کا کہہ رہے تھے۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر) باجوہ عمران خان کو لے کر آئے 4 سال تک شو چلایا، جنرل (ر) باجوہ اور فیض حمید کا بہت قریبی تعلق ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان نے نواز شریف اور خاندان کے خلاف کارروائی کی۔

بانی پی ٹی آئی کو اس وقت جوڈیشل کمیشن کا خیال کیوں نہیں آیا؟ بانی پی ٹی آئی کو اب بار بار کیوں جوڈیشل کمیشن کا خیال آرہا ہے؟ فیض حمیدکے معاملے پر حکومت چاہے تو جوڈیشل کمیشن بناسکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024