Wednesday, January 15, 2025, 9:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم امریکی اقدار کے لیے لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے : کاملا ہیرس

ہم امریکی اقدار کے لیے لڑیں گے اور کامیاب ہوں گے : کاملا ہیرس

ٹرمپ پہلی شخصیت ہیں جو قصور وار ہونے پر بھی صدارتی انتخابات میں نامزد ہیں ؛ ہیلری کلنٹن

by NWMNewsDesk
0 comment

شکاگو میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن کے افتتاح کے موقع پر امریکہ کی نائب صدر کاملا ہیرس نے اپنے مختصر خطاب میں ووٹروں پر زور دیا کہ وہ امریکی اقدار اور کامیابی کے لیے لڑیں۔

کاملا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ “ہم صدر جو بائیڈن کے ہمیشہ کے لیے ممنون ہیں۔ جو ، آپ کی تاریخی قیادت کے لیے شکریہ”۔

ادھر سابقہ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔

نھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹرمپ وہ پہلی شخصیت ہیں جو 34 مجرمانہ الزامات میں قصور وار ٹھہرائے جانے کے بعد صدارتی انتخابات میں نامزد ہوئے ہیں۔

banner

ہیلری کے مطابق کاملا ہیرس امریکی اقدار اور ملک میں جمہوریت کا دفاع کریں گی۔

کنونشن میں موجودہ صدر جو بائیڈن کی اہلیہ جیل بائیڈن نے بھی خطاب کیا۔ انھوں نے بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے زور دیا کہ ملک کا مستقبل کاملا ہیرس اور ٹیم والز کی حمایت اور آئندہ انتخابات میں ان دونوں کی جیت پر منحصر ہے۔

یاد رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی رواں سال اپنا چار روزہ قومی کنونشن ‘یکجہتی’ کے عنوان سے منعقد کر رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024