Sunday, December 22, 2024, 1:02 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بی ایم ڈبلیو کی گاڑیوں میں خرابی، 7لاکھ سے زائد یونٹس واپس

بی ایم ڈبلیو کی گاڑیوں میں خرابی، 7لاکھ سے زائد یونٹس واپس

تیکنیکی خرابی کے سبب گاڑیوں میں آگ لگنے کا خدشہ

by NWMNewsDesk
0 comment

گاڑیوں کے مشہور برانڈ ‘بی ایم ڈبلیو’ نے امریکہ میں اپنی سات لاکھ بیس ہزار ایسی گاڑیاں واپس منگوا لی ہیں جن میں تیکنیکی خرابی کے سبب آگ لگنے کا خدشہ ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق بی ایم ڈبلیو کی گاڑیوں کے واٹر پمپ کے الیکٹرک کنیکٹر میں تیکنیکی خرابی سے ان میں آگ لگنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکہ کی نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے بی ایم ڈبلیو کو جن ماڈل کی گاڑیاں واپس منگوانے کا کہا گیا ہے ان میں ایکس ون، ایکس تھری اور ایکس فائیو ماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ چند دیگر ماڈل بھی ہیں جن میں تیکنیکی خرابی کی نشان دہی کی گئی ہے۔

این ایچ ٹی ایس اے کے مطابق متاثرہ گاڑیوں کے واٹر پمپ کی سیلنگ درست انداز میں نہیں کی گئی ہے۔

banner

ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ واٹر پمپ سے گزرنے والا مائع الیکٹرک پلگ کو اثر انداز کر سکتا ہے جس سے شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے اور بعض اوقات یہ ممکنہ طور پر ان گاڑیوں میں آگ لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔

نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ میں لازمی قرار دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے واٹر پمپ اور پلگوں کے کنیکٹرز کا معائنہ کیا جائے اور اگر لازمی ہو تو اس کو تبدیل کر دیا جائے۔

کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کے مالکان کو ممکنہ طور پر رواں برس اکتوبر سے گاڑیاں واپس لانے کے لیے مطلع کیا جائے گا۔

مالکان کو ان گاڑیوں میں بی ایم ڈبلیو کے تصدیق شدہ مرکز میں مفت میں تجویز کردہ تبدیلیاں کرنے کی سہولت دی جائے گی

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024