کاملا ہیرس کی سابق حریف تلسی گبارڈ کا ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا
پیر کو تلسی گبارڈ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ کو آخری حربے کے طور پر دیکھتے ہوئےامن کے حصول میں مخالفین، آمروں، اتحادیوں اور شراکت داروں کامقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔‘
انہوں نے ڈیموکریٹک وائٹ ہاؤس کی مذمت کی کہ ’اب امریکہ کو دنیا بھر کے خطوں میں متعدد محاذوں پر متعدد جنگوں کا سامنا ہے اور جوہری جنگ کے دہانے پر ہے جتنا کہ ہم پہلے کبھی نہیں تھے۔‘
2019 میں جب ایوان نمائندگان میں یوکرین کے ساتھ معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ کیا جا رہا تھا تو وہ واحد قانون ساز تھیں جنہوں نے سابق صدر کی حمایت کی تھی۔
تلسی گبارڈ نے 2020 میں یہ کہتے ہوئے خود صدر کے لیے انتخاب لڑا کہ ’مشرق وسطیٰ میں امریکی جنگوں نے خطے کو غیر مستحکم کیا، امریکہ کو غیرمحفوظ بنایا اور ہزاروں امریکی جانیں ضائع کیں‘ اور یہ کہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز اس کے ذمہ دار ہیں۔
گذشتہ ہفتے آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نےاپنی مہم معطل کر تے ہوئے عام انتخابات میں ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔