102
سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکراگیا
طوفانی ہواؤں کے باعث جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اڑگئیں اور درخت گرگئے۔
کیوشو میں پروازیں اور ٹرینوں کی آمد و رفت جمعے تک معطل کردی گئی ہے۔
کیوشو سے طوفان ٹکرانے کے وقت ہواؤں کی رفتار 252 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔
رپورٹس کے مطابق طوفان کے باعث کیوشو میں 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں
