Saturday, November 23, 2024, 8:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے فلاڈیلفی راہداری سے فوج واپسی کا مطالبہ مسترد کردیا

اسرائیل نے فلاڈیلفی راہداری سے فوج واپسی کا مطالبہ مسترد کردیا

راہداری جب تک محفوظ نہیں ہو جاتی، نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے کے پہلے دور میں فلاڈیلفی کوریڈور سے فوجوں کی واپسی کے مطالبے کو ایک مرتبہ پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی دباؤ کے باعث دوبارہ واپس جانا مشکل ہو جائے گا۔

انھوں نے کہا اگر جنوبی غزہ اور مصر کے درمیان سرحدی علاقے کو حماس کی بقا کے لیےاستعمال نہ ہونے دیا جائے تو مستقل جنگ بندی پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

مستقل جنگ بندی کے لیے اسرائیل نے گارنٹی مانگی ہے کہ جو بھی جنگ کے بعد غزہ کے انتظامات سنبھالے وہ اس راہداری کو حماس کے لیے ہتھیاروں اور سامان کی اسمگلنگ کے راستے کے طور پر استعمال ہونے سے روک سکے۔

انہوں نے کہا کہ ’کسی کو وہاں موجود ہونے کی ضرورت ہے۔‘

banner

نتین یاہو نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کا حوالہ دہتے ہوئے کہا کہ ’کسی کو بھی لے آئیں جو اصل میں ایسا کر کے دکھائے، صرف کاغذوں، الفاظوں، یا سلائیڈ پر ہی نہیں بلکہ ہر روز، ہر ہفتے، ہر مہینے کہ وہ اصل میں ایسا واقعہ دوبارہ نہیں رونما ہونے دیں گے۔‘

’ہم اس پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن مجھے فوری ایسا ہوتا نہیں دکھائی دے رہا۔‘

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ غزہ سے 101 مغویوں کی واپسی کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ حماس پر دباؤ برقرار رکھا جائے۔

انہوں نے کہا ’آپ کو باقی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ان پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے۔ لہذا اگر آپ یرغمالیوں کو رہا کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو فلاڈیلفی کوریڈور کو کنٹرول
کرنا ہوگا۔

مصر کی سرحد سے متصل غزہ کی پٹی کے جنوبی کنارے کے ساتھ واقع فلاڈیلفی راہداری، غزہ میں لڑائی کو روکنے اور فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024