15
متحدہ عرب امارات نے عرب دنیا کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تکمیل کا اعلان کردیا۔
امارات نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کے مطابق براکہ نیوکلیئر انرجی پلانٹ سالانہ 40 ٹیرا واٹ بجلی پیدا کرے گا
نیوکلیئر انرجی کارپوریشن کا کہنا ہے یہ پلانٹ ریاست کی بجلی کی ضروریات کا 25 فیصد پیدا کرے گا۔
انرجی کارپوریشن نے کہا کہ یہ پلانٹ ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سمیت متعدد کمپنیوں کو بجلی فراہم کرے گا۔
براکہ نے، جس کا مطلب ہے “برکت” 2020 میں اس وقت کام شروع کیاتھا جب اس کے چار ری ایکٹرز میں سے پہلا فعال ہوا تھا۔
دنیا میں تیل کے سب سے بڑے برآمد کنندہ سعودی عرب نے بھی کہا ہے کہ وہ جوہری ری ایکٹر بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
شیخ محمد بن زید النہیان نے بارکہ کی تکمیل کو “نیٹ زیرو “کی طرف سفر پر ایک اہم قدم قرار دیا۔
شیخ محمد بن زید النہیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا، “ہم آج اور کل اپنی قوم اور اپنے لوگوں کے فائدے کے لیے توانائی کے تحفظ اور پائیداری کو ترجیح دیتے رہیں گے۔”
انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے مطابق، پلانٹ کی فعال زندگی تقریباً 60 سے 80 برس ہے، جس کے اختتام پر اسے ختم کرنا پڑے گا۔