امریکی صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس نے غزہ میں جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے زور دیا کہ اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ تنازع ختم ہوتے ہی غزہ کی پٹی پر دوبارہ قبضہ نہ کرے۔
منگل کے روز فلاڈلفیا میں صحافیوں کی انجمن سے خطاب کرتے ہوئے کاملا نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے کہا کہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد کیا جائے اور مشرق وسطیٰ میں ایسے طریقے سے استحکام کو یقینی بنایا جائے جو ایران کے اثر و رسوخ پر روک لگا سکے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس اکتوبر سے غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 41ہزار252 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زخمیوں کی تعداد 95ہزار 497 تک پہنچ گئی ہے۔