Friday, September 20, 2024, 1:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سندھ میں توہینِ مذہب کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

سندھ میں توہینِ مذہب کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

تدفین کے دوران مشتعل افراد کی جانب سے ڈیڈ باڈی کو جلادیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں توہینِ مذہب کا ملزم ڈاکٹر شاہ نواز مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

سندھ کے ضلع میر پور خاص کی پولیس نے بتایا ہے کہ عمر کوٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ملوث نامزد ملزم ’پولیس مقابلے‘ میں مارا گیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میر پور خاص کیپٹن (ر) اسد علی چوہدری نے کہا کہ سندھڑی تھانے کی پولیس معمول کے گشت کے بعد پولیس پکٹ پر پہنچی تو موٹرسائیکل سوار دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ملزم زخمی اور دوسرے کی موت ہو گئی۔ لاش اسپتال منتقل کرنے پر مرنے والے ملزم کی شناخت توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ملزم ڈاکٹر شاہ نواز کے طور پر ہوئی۔

banner

علاوہ ازیں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایسی ویڈیوز شئیر کی گئی ہیں جن کے مطابق ڈاکٹر شاہ نواز کی لاش کو ان کے گاؤں میں تدفین سے قبل جلا دیا گیا۔

عمر کوٹ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں تعینات سرکاری ڈاکٹر شاہ نواز پر الزام تھا کہ اُنہوں نے پیغمبرِ اسلام کے یومِ ولادت کے روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے توہینِ مذہب کی تھی۔

واقعے کے بعد عمر کوٹ میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس دوران شہر میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے بھی واقعات ہوئے اور بدھ کو ہڑتال کی گئی۔

اس دوران ملزم کی کلینک اور پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

ہجوم نے ملزم کے گھیراؤ کی بھی کوشش کی جس سے وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور ہوٹل میں جا کر چھپ گیا۔

ملزم کے خلاف پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 295 سی کے تحت مقدمہ درج کیا۔

رپوشی کے دوران ملزم ڈاکٹر شاہ نواز نے ایک ویڈیو بیان میں دعوی کیا کہ جس آئی ڈی سے مواد شئیر کیا گیا ہے وہ ان کی پرانی آئی ڈی ہے جو اب وہ بالکل استعمال نہیں کرتے۔

مبینہ توہین مذہب کے مقدمے میں نامزد ملزم ڈاکٹر شاہ نواز کا تعلق عمرکوٹ ضلع کے گاؤں جاہینرو سے تھا۔

پاکستان کے قانون کے مطابق توہین مذہب کا الزام ثابت ہونے پر اس جرم کی سزا موت ہے۔

گذشتہ ہفتے کوئٹہ میں پولیس تھانے میں بند توہین مذہب کے 52 سالہ ملزم عبد العلی عرف سخی لالا کو ایک پولیس اہلکار نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعرات کو رپورٹ کیا ہے کہ توہین مذہب کے الزام میں مارے گئے عبد العلی کے اہل خانہ نے قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو معاف کر دیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024