100
ایران کے جنوبی خراسان صوبے میں کوئلے کی کان میں گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں
حکام کے مطابق واقعے کے بعد سے 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ایران کے سرکاری ٹی وی چینل نے اتوار کو بتایا کہ حادثہ مدانجو کمپنی کے زیرِ انتظام کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے دھماکے سے پیش آیا۔
دھماکے کے وقت بلاکس میں 69 کان کن موجود تھے۔
سرکاری ٹی وی نے ایران کے ہلاک احمر کے سربراہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 24 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے وزراء سے بات کی ہے اور ہم تحقیقات کریں گے۔‘
