Saturday, October 19, 2024, 4:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سری لنکا میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ مکمل، ملک میں کرفیو نافذ

سری لنکا میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ مکمل، ملک میں کرفیو نافذ

ووٹوں کی گنتی جاری،صدارتی انتخابات کیلئے 38 امیدوار میدان میں ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

جزیرہ نما سری لنکا میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد ملک بھر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ملک بھر میں پولنگ کا عمل پرامن رہا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عوام کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے کرفیو نافذ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد سری لنکا میں 8 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا تاکہ ووٹوں کی گنتی کے دوران امن و امان کی صورتحال قائم رہے۔

banner

واضح رہے کہ صدارتی انتخابات کیلئے 38 امیدوار میدان میں ہیں جن میں صدر رانیل وکرما سنگھے، اپوزیشن رہنما سازتھ پریم داسا اور بائیں بازو کے رہنما انورا کمارا دسانائکے کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

پولیس میڈیا ڈویژن کے ترجمان کا کہنا ہے کرفیو آج صبح 6 بجے تک نافذ رہے گا، لازمی خدمات والے محکموں کے اہلکاروں کو استثنی حاصل ہوگا۔

کرفیو کے نفاذ کے بعد کولمبو کی سڑکوں پر سیکیورٹی حکام کا گشت جاری ہے جبکہ مختلف علاقوں میں چیک پوسٹیں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔

بیرون ملک سفر سے واپس آنے والے افراد کو بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہوائی ٹکٹ اور دیگر سفری دستاویزات کو کرفیو پاس کے طور پر استعمال کریں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024