100
لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کے مواصلاتی آلات کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔
تمام آلات کا معائنہ کیا جارہا ہے جب کہ جوہری اور میزائل سائٹس پربھی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ایرانی سکیورٹی اہلکار کے مطابق ایران کو اسرائیلی ایجنٹوں کی دراندازی پربھی تشویش ہے جب کہ حملوں سے بچنے کے لیے پاسداران انقلاب گارڈز کےاہلکاروں کی مکمل چھان بین کی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی پھٹنے والی ڈیوائسز بھی جائزوں کے لیے تہران میں ایرانی ماہرین کو بھیجی گئی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے دو دہائیوں سے پیجر کا استعمال بند کر رکھا ہے۔
