Friday, November 22, 2024, 2:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی ہلاکت کادعوی

اسرائیل کا فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی ہلاکت کادعوی

حماس رہنماؤں کا گزشتہ کئی گھنٹوں سے یحیٰی سنوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے غزہ میں فضائی حملے کے دوران یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ ہمارے پاس اس معاملے کی تصدیق یا تردید کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں ہیں۔

برطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی فضائی حملے میں ہلاکت کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جن کی غیر مصدقہ خبریں مختلف ذرائع ابلاغ کی جانب سے رپورٹ کی جارہی ہیں۔

اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ میں فضائی حملوں کے دوران یحییٰ سنوار ہلاک ہوگئے ہیں۔

banner

تاہم ان کے اس دعویٰ کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت ناکافی ہیں، خود اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس سروسز بھی اس دعوے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور حکام یحییٰ سنوار پر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ حماس رہنماؤں کا گزشتہ کئی گھنٹوں سے یحیٰی سنوار سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

دیگر رپورٹس میں بتایا گیا یحییٰ سنوار غزہ میں حماس کے سرنگوں میں چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے ریڈار سے دور جانے کا انتخاب کیا ہے، وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ اسمٰعیل ہنیہ کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد حماس نے غزہ کی پٹی کے کے لیے یحییٰ سنوار کو اپنا نیا سیاسی سربراہ نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024