Thursday, November 21, 2024, 7:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان اور غزہ میں اسرائیل سے لڑنے کے لیے جنگجو نہیں بھیجیں گے: ایران

لبنان اور غزہ میں اسرائیل سے لڑنے کے لیے جنگجو نہیں بھیجیں گے: ایران

ایران اسرائیل کی مجرمانہ کارروائی کا ہر صورت میں جواب دے گا

by NWMNewsDesk
0 comment

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تہران اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے لبنان اور غزہ میں جنگجو نہیں بھیجے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل اور ایرانی پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران اسرائیل کی کسی بھی “مجرمانہ کارروائی” کا ہر صورت میں جواب دے گا۔

پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر عباس نیلفروشان جمعہ کو بیروت میں اسرائیلی حملے میں مارے گئے تھے جس میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ بھی مارے گئے تھے۔

کنعانی نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ “ہم مضبوطی اور پوری قوت سے جواب دیں گے۔ اس طریقے سے کام کریں گے جس سے (دشمن) پچھتائے گا”۔

banner

کنعانی نے ایک ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، لیکن وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ایران لبنانی حکام کے ساتھ معاملات کو قریب سے دیکھ رہا ہے۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے زور دے کر کہا کہ “حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ اور لبنان میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عباس نیلفروشان کے قتل نے ایک ایسے واقعے کو جنم دیا اسلامی دنیا میں تاریخی تبدیلی پر منتج ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024