Saturday, October 19, 2024, 12:45 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ کو ناپسندیدہ قرار دے دیا

انتونیو گوتریس کے اسرائیل میں داخل ہونے پر بھی پابندی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو ‘پرسونا نان گراٹا’ قرار دے دیا۔

اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس کو ملک میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کردی۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی غیر واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔

وزیر خارجہ کاٹز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو اسرائیل مخالف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتونیو گوتریس دہشت گردوں، عصمت دری کرنے والوں اور قاتلوں کی حمایت کرتے ہیں۔

banner

اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے مزید کہا کہ انتونیو گوتریس نے حماس، حزب اللہ، حوثیوں اور اب ایران کے قاتلوں کی حمایت کی جو عالمی دہشت گردی کی ماں ہے۔

وزیر خارجہ کاٹز نے کہا کہ آنے والی نسلیں انتونیو گوتریس کے کردار کو اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازع کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں تشدد میں اضافے کو روکنے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

یاد رہے کہ اسرائیل ہمیشہ سے اقوام متحدہ کا سخت ناقد رہا ہے اور 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں کے بعد سے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024