Thursday, January 2, 2025, 3:48 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کروں گا، جوبائیڈن

ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی حمایت نہیں کروں گا، جوبائیڈن

ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت سے انکار کردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کی حمایت نہیں کریں گے۔

صدر بائیڈن سے صحافیوں نے سوال کیا کہ وہ ایرانی حملے کے جواب میں تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حمایت کریں گے

امریکی صدر نے کہا کہ ’اس کا جواب نہیں میں ہے۔‘

banner

جو بائیڈن نے مزید کہا کہ اسرائیل کے حقِ دفاع کی حمایت کرتے ہیں اور ایرانی حملے کے جواب میں کچھ اقدامات لینے کی ضرورت ہے۔

بائیڈن نے رپورٹرز کو بتایا کہ ایران پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی اور وہ جلد ہی نیتن یاہو سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جی سیون ممالک کی جانب سے ایران پر پابندیوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔

اس بیان سے قبل صدر بائیڈن اور سات ممالک پر مشتمل جی سیون گروپ کے ملکوں کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ کے سربراہان نے ٹیلی فونک رابطے میں ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024