Saturday, October 19, 2024, 5:44 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نتن یاہو کے جانے کے بعد ٹوائلٹ سے جاسوسی کے آلات ملے: بورس جانسن

نتن یاہو کے جانے کے بعد ٹوائلٹ سے جاسوسی کے آلات ملے: بورس جانسن

سکیورٹی ٹیم نےصفائی کے دوران جاسوسی کے آالات کی موجودگی کا انکشاف کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دعویٰ کیا ہے کہ جب وہ سیکریٹری خارجہ تھے تو اس وقت اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے دورے کے بعد ان کے باتھ روم میں ایک بگنگ ڈیوائس ملی تھی۔

بورس جانسن نے الزام عائد کیا کہ ان کی سکیورٹی ٹیم کو یہ ڈیوائس اس وقت ملی جب انہوں نے ان کے بیت الخلا کی صفائی کی.

ٹوری کے سابق رکن پارلیمنٹ نے اپنی یادداشت ’اَن لیشڈ‘ میں لکھا ہے کہ نتن یاہو نے ان کے پرانے دفتر میں بات چیت کے دوران واش روم استعمال کیا۔ انہوں نے بیت الخلا کو ’ایک خفیہ کمرہ۔۔ لندن کلب میں مردوں کے ایک شاندار واش روم جیسا‘ بیان کیا۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ’وہ (اسرائیلی وزیراعظم) وہاں کچھ دیر کے لیے رکے‘ اور یہ اتفاق بھی ہو سکتا ہے اور نہیں بھی، لیکن مجھے بتایا گیا کہ بعد میں جب وہ بیت الخلا کی صفائی کے لیے معمول کی چیکنگ کر رہے تھے تو انہیں تھنڈر باکس میں سننے والا آلہ ملا۔‘

banner

یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیلی حکومت سے اس واقعے کے بارے میں سوال پوچھا گیا یا نہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024