Saturday, October 19, 2024, 9:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈیا کے زیر انتظام کشمیر انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی برتری

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر انتخابات میں نیشنل کانفرنس کی برتری

نیشنل کانفرنس نے 42 سیٹیں جیتیں،بی جے پی کو 29 سیٹیں ملیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

وفاقی حکومت کے کنٹرول میں جانے کے بعد انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ریاستی انتخابات میں حزب اختلاف کی جماعت کو اکثریتی کامیابی ملی۔

سرکاری ڈیٹا کے مطابق کشمیر کی خود مختاری چھننے کے خلاف نظریہ رکھنے والی پارٹی جموں اور کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کیں۔

ڈیٹا کے مطابق نیشنل کانفرنس نے 42 سیٹیں جیتی۔انڈیا کی مرکزی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس نے چھ حلقوں میں جیت اپنے نام کی۔

وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہندوؤں کی اکثریت والے علاقوں میں 29 سیٹیں جیتیں۔

banner

اس الیکشن کے بعد انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں ایک اسمبلی اور مقامی حکومت ہوگی تاہم یہ محدود پیمانے پر کام کرسکیں گے کیونکہ یہ ایک ’یونین ٹیریئٹری‘ ہی رہے گی جس پر راج نئی دہلی کا ہو گا۔

ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے 2019 میں کشمیر کے معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے اس کی جزوی خود مختاری ختم کر دی۔ اچانک ہونے والے فیصلے کے بعد بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئیں اور ایک ماہ تک مواصلاتی بلیک آؤٹ رہا۔

اس کے بعد سے تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ کی آبادی والے مسلم اکثریتی علاقے میں کوئی منتخب مقامی حکومت نہیں۔

کشمیر جو انڈیا اور پاکستان کے درمیان منقسم ہے اور دونوں ملک پورے کشمیر کے دعوے دار ہیں۔ اس وقت انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں گورنر راج نافذ ہے۔ گورنر کا تقرر انڈین حکومت نے کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024