Saturday, October 19, 2024, 4:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لبنان میں امداد کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کا ’ایئر برج‘ قائم

لبنان میں امداد کی فراہمی کے لیے سعودی عرب کا ’ایئر برج‘ قائم

40 ٹن سے زائد خوراک، طبی سامان اور امدادی سامان لبنان بھیجا گیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کی امدادی ایجنسی ’کے ایس ریلیف‘نے اتوار کو لبنان میں طبی سامان اور خوراک پر مشتمل امداد پہنچانے کے لیے ’ایئر بریج‘ (فضائی راستہ) کھول دیا۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’یہ اقدام سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کی لبنان میں جنگ سے متاثرین کی مدد کے لیے کی گئی ہدایات کے بعد کیا ہے۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والے طیارے میں 40 ٹن سے زائد خوراک، طبی سامان اور امدادی سامان لبنان بھیجا گیا۔

سعودی امدادی ٹیم بھی بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترنے والا سعودی امدادی طیارے کے ہمراہ لبنان پہنچی۔

banner

کے ایس ریلیف کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے کہا کہ ’یہ اقدام سعودی عرب کے دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں اور ممالک کی مدد کے عزم کا عکاس ہے۔‘

عرب نیوز کے مطابق 23 ستمبر کے بعد سے اسرائیل نے بنیادی طور پر لبنان میں شدید فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں جن میں اب تک 1,150 سے زیادہ افراد مارے گئے اور 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات، ترکی، عراق، مصر، اردن، رومانیہ اور فرانس ان ممالک میں شامل ہیں جنہوں نے لبنان کو امداد بھیجی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024