Saturday, October 19, 2024, 8:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کاخدشہ ہے: جو بائیڈن

طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کاخدشہ ہے: جو بائیڈن

طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بدترین طوفان ملٹن سے 50 ارب ڈالر تک نقصان کا خدشہ ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدی کے سب سے خطرناک طوفان کے امریکی صدارتی انتخابات پر بھی گہرے اثرات مرتب ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر اپنا جرمنی کے دورہ منسوخ کرچکے ہیں جہاں وہ یوکرین کے حامیوں اور صدر زیلینسکی سے ملاقات کرنے والے تھے تاہم اب وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں طوفان ملٹن سے بڑی تعداد میں گھروں، عمارتوں اور تفریح گاہوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ جبکہ 22 لاکھ صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں۔

banner

طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں اموات کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے اور سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024