Friday, April 18, 2025, 9:20 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات پر رضامند ہوگیا

روس یوکرین جنگ ختم کرنے کے لئے مذاکرات پر رضامند ہوگیا

امن مذاکرات کے لیے سعودی عرب قابل قبول مقام ہے، صدر پوٹن

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ روس امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، ’ہم واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ روس پُرامن طریقوں کے ساتھ جلد از جلد (امن مذاکرات) شروع کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

روسی دارالحکومت ماسکو میں برکس بزنس فورم کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس میں ایک سوال پر ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ سعودی عرب کی میزبانی میں اگر امن کانفرنس منعقد ہوتی ہے تو وہ اس میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی واضح کیا کہ بات چیت کا موضوع مقام سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

صدر پوٹن نے کہا کہ ’اگر سعودی عرب میں اس طرح کا اہتمام کیا جائے اور یہ مقام قبول ہو تو یہ ہمارے لیے بھی قابل قبول ہوگا۔‘

banner

تاہم ولادیمیر پوٹن نے زور دیا کہ بات چیت کا موضوع سابقہ مذاکرات پر مبنی ہوگا بالخصوص اُس معاہدے کے مسودے پر جو ابتدائی طور پر 2022 میں استنبول میں ہوا تھا جس کے متعلق روسی صدر کا کہنا تھا کہ بعد میں یوکرین اس مسودے سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’امن کے حصول کے لیے ہم مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے کو تیار ہیں تاہم اس دستاویز کی بنیاد پر ہوں جو کئی ماہ لگانے کے بعد ایک مفصل بات چیت کے لیے تیار کیا گیا تھا اور اس کی ابتدا بھی یوکرین کی طرف سے ہی ہوئی تھی۔‘

ولادیمر پوٹن نے واضح کیا کہ مذاکرات روس نے نہیں بلکہ یوکرین نے روک دیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024