Saturday, October 19, 2024, 6:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » را کے سابق عہدے دار پر امریکی شہری کے قتل کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد

را کے سابق عہدے دار پر امریکی شہری کے قتل کی سازش کے الزام میں فرد جرم عائد

وکاش یادو کے مبینہ ساتھی نکھل گپتا پر ہہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے محکمہ انصاف نے ایک سابق بھارتی انٹیلیجنس افسروکاش یادو پر ایک سکھ علیحدگی پسند رہنما کو قتل کرنے کی ہدایت دینے کے الزام میں فرد جرم عائد کی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کی فرد جرم میں وکاش یادوو کو بھارت کی انٹیلیجنس کے ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ کے ایک سابق افسر کے طور پر شناخت کیا گیا ہے۔

محکمہ انصاف نے یادیو پر ایک امریکی شہری کو قتل کرنے کی ناکام سازش کے الزام میں کرائے کے قاتل ہائر کرنے اور منی لانڈرنگ کے الزامات فائل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن نے الزام لگایا ہے کہ بھارتی ایجنٹ امریکہ میں مقیم سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے خلاف قتل کی کوشش میں ملوث تھے۔

banner

وکاش یادیو پر فرد جرم سدرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک میں عائد کی گئی۔

سازش میں ملوث یادو کے مبینہ ساتھی 53 سالہ نکھل گپتا پر ہہلے ہی یہ الزمات عائد کیے جا چکے ہیں اور انہیں کسی دوسرے ملک سے گرفتار کر کے امریکہ لایا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ وکاش یادو اب بھی مفرور ہیں۔ اور ایف بی آئی کی طرف سے’مطلوبہ‘ کے پوسٹر میں بھارتی حکومت کے ملازم وکاش یادو کے لیے کہا گیا ہے کہ ہے وہ ایک امریکی کو قتل کرنے کی ناکام سازش کے سلسلے میں مجرمانہ الزامات میں مطلوب ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت کے اہل کار نے امریکی شہری کو فرسٹ امینڈمینٹ کے تحت حاصل حقوق استعمال کرنے کی وجہ سے انہیں امریکی سر زمین پر نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کے بقول ایف بی آئی اس طرح کے پرتشدد الزامات کو کسی طور قبول نہیں کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسے غیر ملکیوں کا پتہ لگائیں گے، ان کی سرگرمیوں کو روکیں گے اور ان کو جوابدہ ٹھہرائیں گے جو بین الاقوامی سطح پر جابرانہ اقدامات میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024