Monday, June 9, 2025, 9:32 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہم پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل میں بمباری کریں گے: ایران

ہم پر حملہ ہوا تو ہم اسرائیل میں بمباری کریں گے: ایران

ایران پر کسی بھی حملے کا مطلب سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران کے وزیر خارجہ اتوار کے روز اپنے بیانات میں مزید کہا کہ تہران نے ان مقامات کی نشاندہی کر لی ہے جن پر حملہ ہوا تو وہ اسرائیل کے اندر حملہ کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر کسی بھی حملے کا مطلب سرخ لکیروں کو عبور کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران پر حملہ ہوا تو ہم خاموش نہیں رہیں گے بلکہ اسرائیل کو تباہ کن جواب دیں گے۔

وزیرخارجہ نے زور دیا کہ ان کے ملک نے اسرائیل میں اقتصادی یا شہری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا بلکہ صرف فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔

banner

انہوں نے امریکہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کی صورت میں امریکہ بھی اس کی لپیٹ میں آئے گا۔ ہم ایسا نہیں چاہتے مگر امریکہ کو بتا رہےہیں کہ اسے خود کو جنگ سے دور رکھنا ہوگا۔

تہران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کی جانب 180 سے زائد میزائل داغے، جس میں 3 اسرائیلی فضائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ حملے مبینہ طور پر حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے گذشتہ جولائی کے آخر میں تہران میں قتل اور حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کی 27 ستمبر کو بیروت میں ہلاکت کا انتقام میں لیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024