Thursday, January 2, 2025, 1:35 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ پہلی خاتون صدر کے لیے ’بالکل‘ تیار ہے: کاملا ہیرس

امریکہ پہلی خاتون صدر کے لیے ’بالکل‘ تیار ہے: کاملا ہیرس

ڈونلڈ ٹرمپ قبل از فتح کا دعویٰ کرسکتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار کاملا ہیرس کا کہنا ہے کہ امریکہ ’بالکل‘ پہلی خاتون صدر کو منتخب کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ’تھکی‘ ہوئی قوم کے لیے ایک نئے دور کا آغاز چاہتی ہیں۔

ہیرس نے کہا کہ لوگ ڈونلد ٹرمپ اور ان کے نقطہ نظر سے تھک چکے ہیں کیونکہ سب کچھ ان کے اپنے بارے میں ہی ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کاملا ہیرس کا کہنا تھا ’باکل‘ اور ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار ہونا ’نئے دور کا آغاز ہے۔‘

کمالا ہیرس نے کہا کہ ان کی ٹیم ’یقینی طور‘ پر ایسے منظرنامے کے لیے تیار ہے کہ جب ووٹنگ کے عمل کو مکمل ہونے میں کئی روز لگ جائیں اور اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ قبل از فتح کا دعویٰ کر بیٹھیں۔

banner

تقریباً ایک کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈاک کے ذریعے یا بذاتِ خود ووٹ ڈال چکے ہیں جو سال 2020 میں ڈالے گئے کُل ووٹس کا 10 فیصد ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024