امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل سے سعودی عرب روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کو اس طرح جواب دےکہ خطے میں زیادہ کشیدگی نہ ہو۔
انٹونی بلنکن نے کہا کہ خطے میں مختلف سمت کی جانب بڑھنےکا یہ غیرمعمولی موقع ہے۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ یرغمالیوں کو گھر پہنچانے، اس جنگ کو ختم کرنے اور اس کے بعد کی واضح منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کے رہنماؤں پر زور دیا کہ ہے وہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اقدامات کریں۔
انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران منگل کو اسرائیل پہنچے۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کا یہ 11 واں دورہ ہے۔
گذشتہ ماہ لبنان کی حزب اللہ کے ساتھ اسرائیل کے تنازع میں شدّت کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔
انٹونی بلنکن نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’مجھے اس بات پر یقین ہے کہ یحیٰ سنوار کی موت نے یرغمالیوں کو گھر لانے، جنگ کو ختم کرنے اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔‘