Thursday, January 2, 2025, 4:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

حزب اللہ نے ہاشم صفی الدین کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے جانشین اور کزن تھے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے اپنے رہنما اور حسن نصر اللہ کے جانشین ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ہاشم صفی الدین کو تنظیم کا متوقع سربراہ سمجھا جا رہا تھا۔

وہ حسن نصراللہ کی ہلاکت کے بعد ڈپٹی سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کے ساتھ مل کر حزب اللہ کی قیادت کر رہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ تین ہفتے قبل بیروت میں ایک کارروائی کے دوران ہاشم صفی الدین بھی مارے گئے تھے۔

banner

اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے پہلے بیروت پر حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہاشم صفی الدین حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کے کزن تھے۔

یہ پہلا موقع تھا جب اسرائیل نے سابق سیکرٹری جنرل حسن نصراللہ کے بعد حزب اللہ کے اعلیٰ ترین سیاسی عہدیدار کے ہاشم صفی الدین کے قتل کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024