Thursday, November 14, 2024, 6:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ متاثرین کے لیے تقریب کے اہتمام پر مائیکروسافٹ کے ملازمین برطرف

غزہ متاثرین کے لیے تقریب کے اہتمام پر مائیکروسافٹ کے ملازمین برطرف

دونوں ملازمین نےکلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اسرائیل کوفروخت کرنے کی مخالفت بھی کی تھی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

مائیکروسافٹ نے اپنے دو ملازمین کو برطرف کر دیا جنہوں نے کمپنی کے ہیڈکوارٹر میں اسرائیل اور حماس کے تنازع میں غزہ میں مارے گئے فلسطینیوں کے لیے باضابطہ اجازت کے بغیر ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا تھا۔

دونوں ملازمین نےبتایا کہ انہیں جمعرات کی رات اس تقریب کے چند گھنٹے بعد ایک فون کال کے ذریعے برطرف کیا گیا۔

یہ دونوں ملازمین ‘نو ایزیور فار اپارتھائیڈ‘ نامی اتحاد کے رکن بھی تھے جس نے مائیکروسافٹ کی جانب سےاپنی کلاؤڈ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اسرائیلی حکومت کو فروخت کرنے کی مخالفت کی تھی۔

برطرف کیے گئے حسام نصر نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد غزہ میں فلسطینی متاثرین کو خراج عقیدت پیش کرنا اور اسرائیلی فوج کی جانب سے اس کمپنی کی ٹیکنالوجی کے استعمال کی وجہ سے نسل کشی میں مائیکروسافٹ کے ملوث ہونے کی طرف توجہ مبذول کروانا‘ تھا۔

banner

مصر سے تعلق رکھنے والے محمد کا کہنا ہے کہ انہیں اب ورک ویزا منتقل کرنے اور ملک بدری سے بچنے کے لیے اگلے دو ماہ میں نئی ملازمت کی ضرورت ہے۔

مائیکروسافٹ نے جمعے کو کہا کہ اس نے ’داخلی پالیسی کے مطابق کچھ افراد کی ملازمت ختم کردی ہے‘ لیکن اس کی تفصیلات فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

حسام نصر کا کہنا تھا کہ مائیکروسافٹ کی کال موصول ہونے سے ایک گھنٹہ قبل واچ ڈاگ گروپ ’اسٹاپ اینٹی سیمیٹزم‘ نے ان کی برطرفی کی خبر دے دی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Hossam Nasr (@hossamnasr_)

گروپ نے جمعے کو فوری طور پر اس درخواست کا جواب نہیں دیا کہ اسے برطرفی کے بارے میں کیسے علم ہوا۔

اسی گروپ نے کئی ماہ قبل مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے بارے میں حسام نصر کے عوامی موقف پر ان کے خلاف کارروائی کریں۔

مصر سے تعلق رکھنے والے ہارورڈ یونیورسٹی سے 2021 میں گریجویٹ نصر ہاورڈ ایلومنی فار فلسطین کے شریک آرگنائزر بھی ہیں۔

رواں سال کے اوائل میں گوگل نے غزہ جارحیت کے دوران اسرائیلی حکومت کو فراہم کی جانے والی ٹیکنالوجی کے خلاف احتجاج کے بعد 50 سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا تھا۔

یہ برطرفیاں گوگل کے دفاتر میں اندرونی ہنگامہ آرائی اور دھرنوں والے مظاہروں کی وجہ سے ہوئی ہیں، جس کا مرکز ’پروجیکٹ نمبس‘ ہے، جس پر گوگل اور ایمازون نے 2021 میں اسرائیلی حکومت کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کی خدمات فراہم کرنے کے لیے 1.2 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024