Wednesday, November 13, 2024, 11:55 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » دیوالی پر آتش بازی نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

دیوالی پر آتش بازی نئی دہلی دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا

نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 348 ریکارڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر آتش بازی کے بعد بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی فضا جمعے کو دنیا میں سب سے زیادہ آلودہ ترین ریکارڈ کی گئی ہے۔

نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔

جمعرات کو دیوالی کی تقریبات کے دوران شہریوں نے نئی دہلی میں آتش بازی پر پابندی کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے پٹاخے اور پھلجڑیاں چلائیں اور دیے بھی روشن کیے گئے۔

سوئس فرم آئی کیو ایئر کے مطابق جمعے کی صبح نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 348 رہا جس کی وجہ سے نئی دہلی دنیا کے سب سے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر چلا گیا ہے۔

banner

نئی دہلی کی مقامی حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گزشتہ کچھ عرصے سے اسموگ پر قابو پانے کے لیے دیوالی اور موسمِ سرما میں آتش بازی پر پابندی لگاتی آئی ہے۔

نئی دہلی میں جمعے کو شدید اسموگ کی ایک وجہ بھارت کے شمالی علاقوں میں فصلوں کی باقیات جلانے کی وجہ سے بھی ہے۔ موسمِ سرما کے آغاز میں فصلوں کی باقیات جلانے سے ہر سال نئی دہلی کی ایئر کوالٹی انڈیکس متاثر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024