Thursday, November 14, 2024, 12:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نائن الیون کے مبینہ سرغنہ خالد شیخ اور دیگر 2 ملزمان کی پری ڈیل کی تجدید

نائن الیون کے مبینہ سرغنہ خالد شیخ اور دیگر 2 ملزمان کی پری ڈیل کی تجدید

وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا حکم کالعدم

by NWMNewsDesk
0 comment

ایک فوجی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ 11 ستمبر کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد اور دو ساتھی ملزمان کی طرف سے اقبال جرم سے متعلق معاہدے مستند ہیں۔

فیصلے نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کی جانب سے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے۔

جج ائیر فورس کرنل میتھیو میک کال کے حکم کو ابھی عوامی طور پر شائع یا سرکاری طور پر اس کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

اقبال جرم کے ان معاہدوں سے محمد خالد اور دو ساتھی ولید بن عطش اور مصطفیٰ الحوساوی اقبال جرم کے بدلے میں سزائے موت کے خطرے سے بچ جائیں گے۔

banner

سرکاری پراسیکیوٹرز نے حکومت کے زیر اہتمام دفاعی وکلاء کے ساتھ معاہدوں پر گفت و شنید کی تھی اور گوانٹانا موبے کے بحری اڈے پر ملٹری کمیشن کے اعلیٰ ترین عہدیدار نے معاہدوں کی منظوری دی تھی۔

گیارہ ستمبر 2001 کے القاعدہ کے ان حملوں سے متعلق اقبال جرم سے متعلق یہ معاہدے عوامی سطح پر منظر عام پر آئے تو ریپبلکن قانون سازوں اور دیگر نے انہیں فوری طور پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

وزیر دفاع آسٹن نے عوامی دباؤ کے پیش نظر ایک مختصر حکم جاری کرتے ہوئے معاہدوں کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

پینٹاگان کے پریس سیکرٹری میجر جنرل پیٹ رائڈر نے کہا ہے جج کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024