Thursday, December 26, 2024, 12:42 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کی شام میں ایران کی حامی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری

امریکہ کی شام میں ایران کی حامی تنظیموں کے ٹھکانوں پر بمباری

امریکی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے بعد کارروائی کی گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوج کے ترجمان نے شام میں ایران سے وابستہ عسکری تنظیموں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کادعوی کیا ہے۔

امریکی فوج نے بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی اہلکاروں پر ہونے والے حملوں کے بعد شام میں دو مختلف مقامات پر حملے کیے گئے۔

امریکی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی حمایت یافتہ تنظیموں کی امریکہ اور اتحادی فورسز پر حملوں کی صلاحیت کو کم کریں گے۔

امریکہ کی فوج نے شام اور عراق میں سرگرم ایران کی حامی عسکری تنظیموں پر ماضی میں بھی حملے کیے ہیں۔

banner

رواں برس فروری میں ہی امریکہ نے اپنے فوجیوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملوں کے جواب میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب سمیت ایران سے منسلک تنظیموں کے 85 سے زائد ٹھکانوں کو شام اور عراق میں نشانہ بنایا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024