4
جنوبی چین کے شہر ژوہائی میں کھیلوں کے مرکز کے پاس ڈرائیور نے اپنی کار ورزش کرنے والے لوگوں پر چڑھا دی
واقعے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ 62 سالہ ڈرائیور نے اپنی طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم سے عدم اطمینان کی وجہ سے یہ فعل کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ڈرائیور زبردستی شہر کے اسپورٹس سنٹر میں گھس گیا اور لوگوں پر گاڑی چڑھا دی اسپورٹس سینٹر کی اندر سڑکوں پر ورزش کر رہے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے جائے وقوعہ سے بھاگنے کی کوشش کی تو قریب موجود اہلکاروں نے اسے قابو کر لیا۔
پولیس نے مزید کہا کہ وہ اس وقت اپنی گردن اور جسم کے دیگر حصوں پر زخموں کی وجہ سے کوما میں ہے۔