Monday, December 23, 2024, 7:23 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین میں سفیر نامزد کر دیا

ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین میں سفیر نامزد کر دیا

ری پبلکن ڈیوڈ پرڈو 2015 سے 2021 کے دوران سینیٹر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق سینیٹر ڈیوڈ پرڈو کو چین کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو سماجی رابطے کی سائٹ ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ چین کے سفیر کے لیے ان کا انتخاب ڈیوڈ پرڈو ہیں۔

ٹرمپ کے مطابق پرڈو خطے میں امن برقرار رکھنے کے لیے اُن کی حکمتِ عملی کے نفاذ اور چینی رہنماؤں کے ساتھ کام کرنے کے نتیجہ خیز تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ریاست جارجیا سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن ڈیوڈ پرڈو 2015 سے 2021 کے دوران سینیٹر رہے ہیں اور وہ اس سے قبل بزنس ایگزیکٹو کے اپنے 40 سالہ کریئر میں ہانگ کانگ میں رہ چکے ہیں۔

banner

ٹرمپ نے اپنی پہلی حکومت کے دوان ریاست آئیوا کے گورنر ٹیری برینسٹڈ کو چین کا سفیر نامزد کیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024