Sunday, December 22, 2024, 10:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شام میں بغاوت کا مقصد بشارحکومت گرانا ہے: ابو محمد الجولانی

شام میں بغاوت کا مقصد بشارحکومت گرانا ہے: ابو محمد الجولانی

ایران نے اس حکومت کو بحال کرنے اور اس کے لیے مزید وقت لینے کوشش کی

by NWMNewsDesk
0 comment

شام کے باغی گروہ حیات التحریر کے سربراہ نے کہا ہےکہ شام میں حالیہ بغاوت کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے۔

شام کے ایک نامعلوم مقام سے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے باغی گروہ حیات التحریر الشام کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے کہا کہ ان کا مقصد صدر بشار الاسد کی حکومت کو گرانا ہے۔

جولانی نے کہا کہ اس حکومت کی شکست کے بیج ہمیشہ سے اس کے اندر تھے، ایران نے اس حکومت کو بحال کرنے اور اس کے لیے مزید وقت لینے کوشش کی جب کہ روس نے بھی اسے سہارا دینے کی کوششیں کی مگر حقیقت یہی ہے کہ اس حکومت کی موت ہوچکی ہے۔

باغی لیڈر نے ملک سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا خیال ہے جیسے ہی موجودہ حکومت گر ے گی تو غیر ملکی افواج کی شام میں ضرورت نہیں رہے گی۔

banner

واضح رہےکہ ماضی میں القاعدہ سے منسلک اس شامی باغی گروپ نے کچھ دن قبل اپنی کارروائیاں تیز کرتےہوئے پہلے شام کے اہم اور تاریخی شہر حلب پر قبضہ کیا جب کہ گزشتہ روز حیات التحریر الشام کے جنگجو حماہ شہر میں داخل ہوئے اور صدر بشار کی فوج کو شہر چھوڑنے پر مجبور کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024