Monday, December 23, 2024, 3:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو

4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی،اسکول اور مارکیٹیں بند

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات خوفناک آگ کی لپیٹ میں ہیں، یہ آگ 4 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیل گئی ہے۔

کیلیفورنیا کے علاقے ملیبو کے جنگلات میں 3 دن قبل آگ لگی تھی جس پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا گیا۔

جنگلات کو لگنے والی آگ کے سبب علاقے سے تقریباً 6300 افراد کا انخلاء کروا لیا گیا ہے جبکہ علاقے کے اسکول اور کاروبار بند ہو گئے ہیں۔

آگ سے 9 عمارتیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ 6 کو شدید نقصان پہنچا ہے، 3 دن قبل لگنے والی ’فرینکلن فائر‘ پر اب تک صرف 7 فیصد تک قابو پایا جا سکا ہے، تقریباً 2 ہزار فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

banner

کیلیفورنیا فاریسٹری اور فائر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف ڈسٹی مارٹن کے مطابق پہاڑی علاقے کی دشواری کے باعث آگ پر قابو پانے میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔

کیپٹن لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے مطابق جنگلات میں لگنے والی آگے کے سبب تقریباً 22 ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جن کے انخلاء کی کوششیں جاری ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024