Sunday, December 22, 2024, 8:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ترکیہ کی شامی فوجیوں کو عسکری تربیت دینے کی پیشکش

ترکیہ کی شامی فوجیوں کو عسکری تربیت دینے کی پیشکش

ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نئی انتظامیہ کیا اقدامات کرتی ہے؛ ترک وزیر دفاع یاسر گلر

by NWMNewsDesk
0 comment

ترک وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ اگر نئی شامی انتظامیہ کی جانب سے درخواست کی جاتی ہے تو ترکیہ شامی فوجیوں کو عسکری تربیت دینے کے لیے تیار ہے۔

ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے کہا ہے کہ شام کی نئی انتظامیہ کو حکومت کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کا تختہ الٹنے کے بعد نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے بیان میں اعلان کیا کہ وہ تمام حکومتی اداروں، اقوام متحدہ، اور دیگر عالمی تنظیموں کا احترام کرے گی۔

ترک وزیر دفاع نے کہا کہ ہمیں دیکھنا ہوگا کہ نئی انتظامیہ کیا اقدامات کرتی ہے اور انہیں ایک موقع دینا چاہیے۔

banner

ترک وزیر دفاع سے پوچھا گیا کہ کیا ترکیہ نئی شامی حکومت کے ساتھ عسکری تعاون پر غور کر رہا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ترکیہ پہلے ہی کئی ممالک کے ساتھ عسکری تعاون اور تربیت کے معاہدے کر چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دونوں ترک انٹیلیجنس سربراہ نے دمشق کی تاریخی اموی مسجد کا دورہ تھا اور ترکیہ نے گزشتہ روز 12 سال بعد دمشق میں اپنا سفارت خانہ بھی دوبارہ فعال کردیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024