Monday, December 23, 2024, 3:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

اسرائیل کا گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان

گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی دفاع کو مضبوط کیا جائے گا؛ نیتن یاہو

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے گولان کی پہاڑیوں پر یہودی بستیوں میں توسیع کا اعلان کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل قبضہ جاری رکھے گا اور گولان کی پہاڑیوں پر یہودی آباد کاری کو بڑھائے گا، گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی دفاع کو مضبوط کیا جائے گا۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ گولان کی پہاڑیوں کو مضبوط کرنا اسرائیل کو مضبوط کرنے کے برابر ہے، اسرائیلی فوج گولان کی پہاڑیوں پر شام کے ساتھ بفر زون میں موجود رہے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

banner

ٹیلیفونک گفتگو کے دوران غزہ میں زیر حراست اسرائیلی اور غیر ملکی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حالیہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی گئی۔

شام کی صورتحال سے متعلق گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ شام کے ساتھ تنازع میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے، شام میں اسرائیلی کارروائیوں کا مقصد ممکنہ خطرات کو ناکام بنانا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024