Sunday, December 22, 2024, 11:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سارہ شریف کے قتل پر والد، چچا اور سوتیلی ماں کو سزا

سارہ شریف کے قتل پر والد، چچا اور سوتیلی ماں کو سزا

دونوں ملزمان کو گزشتہ ہفتے ایک جیوری نے سارہ کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانیہ میں دس سالہ بچی سارہ شریف کے قتل کے مجرم قرار پانے والے اس کے والد اور سوتیلی ماں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

منگل کو لندن کی اولڈ بیلی کورٹ نے سارہ شریف کے والد 43 سالہ عرفان شریف کو 40 برس اور سوتیلی ماں بینش بتول کو 33 سال قید کی سزا سنائی۔

عدالت میں پیش ہونے پر ملزمان کو مقتولہ سارہ کی والدہ اولگا کا ڈومن کا بیان بھی پڑھ کر سنایا گیا جس میں انھوں نے ملزمان کو ‘جلاد’ قرار دیا۔

بعدازاں جج جون کیوانا نے عرفان شریف کو 40 سال، بینش بتول کو کم از کم 33 سال اور فیصل ملک کو 16 سال قید کی سزا سنائی۔

banner

جج کیوانا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اولڈ بیلی کی عدالتوں میں کئی ہولناک جرائم کے مقدمات پیش ہوچکے ہیں۔ لیکن چند ایک ہی اتنے سنگین ہوں گے جن میں ایک معصوم بچی کے ساتھ اس قدر وحشیانہ برتاؤ کیا گیا اور جس کے شواہد جیوری کے سامنے پیش ہوئے۔

دونوں ملزمان کو گزشتہ ہفتے ایک جیوری نے سارہ کے قتل کا مجرم قرار دیا تھا جب کہ تیسرے ملزم سارہ کے چچا فیصل ملک کو سارہ کی موت کا باعث بننے والے حالات کا ذمے دار پایا تھا۔

سارہ شریف 10 اگست 2023 میں جنوب مغربی لندن کی اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائی گئی تھیں۔ سزا یافتہ خاندان کے تین افراد ایک دن پہلے ہی پاکستان فرار ہو گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024