Sunday, December 22, 2024, 8:11 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ میں خاتون کو سور کا گردہ لگا دیا گیا

امریکہ میں خاتون کو سور کا گردہ لگا دیا گیا

اس وقت جانوروں کے اعضا کی پیوند کاری کے ساتھ زندہ رہنے والی واحد انسان ہیں۔

by NWMNewsDesk
0 comment

نیویارک کے ایک اسپتال میں الاباما سے تعلق رکھنے والی 53 سالہ ٹوانا لونی کو سور کا گردے لگایا گیا ہے۔

اس وقت جانوروں کے اعضا کی پیوند کاری کے ساتھ زندہ رہنے والی واحد انسان ہیں۔

ٹوانا لونی نے سنہ 1999 میں اپنی والدہ کو ایک گردہ عطیہ کیا تھا لیکن ان کا دوسرا گردہ کئی برس بعد حمل کی پیچیدگیوں کے نتیجے میں خراب ہو گیا۔

این وائے یو لینگون میں آپریشن کے تین ہفتے بعد انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ ایک نعمت ہے۔‘

banner

علاج کے اس طریقہ کار پر یقین رکھنے والوں کو امید ہے کہ اس سے اعضا کی قلت کے بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی، کیونکہ امریکہ میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگ ڈونر ملنے کے انتظار میں بیٹھے ہیں جن میں سے 90 ہزار سے زائد کو گردوں کی ضرورت ہے۔

لونی دسمبر 2016 سے ڈائیلاسز پر تھیں کیونکہ دوران حمل ہائی بلڈ پریشر نے ان کے باقی ایک گردے کو نقصان پہنچا تھا۔

لونی کی سرجری جین ایڈیٹنگ کے ذریعے سور کا گردہ انسان میں ٹرانسپلانٹ کرنے کا تیسرا واقعہ ہے۔ اس نوعیت کا پہلا ٹرانسپلانٹ میساچوسٹس جنرل اسپتال 62 سالہ رِک سلےمین کا کیا گیا تھا جو صرف دو ماہ بعد ہی چل بسے۔

دوسرا ٹرانسپلانٹ این وائے یو لینگون میں عمر رسیدہ لیزا پاسانو کا ہوا۔ اور ابتدا میں حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے لیکن انہیں 47 دنوں بعد ہی ڈائیلاسز پر آنا پڑا اور بعد میں وہ گزر گئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024