Monday, December 23, 2024, 9:13 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکہ کو ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ ہے: مشیر قومی سلامتی

امریکہ کو ایران کے جوہری ہتھیار بنانے کا خدشہ ہے: مشیر قومی سلامتی

ٹرمپ ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کردیا ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو خدشہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے جیک سلیوان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو ایران کے جوہری ہتھیار کے خطرے سے آگاہ کیا ہے

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ خدشہ ہے ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے وعدے سے پیچھے ہٹ جائے گا۔

جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ایرانی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے سے جوہری ہتھیار بنانے کی صلاحیت کم ہوئی۔

banner

ان کاکہنا تھا کہ ایران کی کمزور پوزیشن ڈونلڈ ٹرمپ کو تہران سے سفارتکاری میں معاون ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شامی صدر بشارالاسد کے زوال سے ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کو دھچکا لگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024