Monday, January 13, 2025, 10:15 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » موزمبیق میں انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات، 21 افراد ہلاک

موزمبیق میں انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات، 21 افراد ہلاک

پُرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

مشرقی افریقی ملک جمہوریہ موزمبیق میں متنازع انتخابات کے بعد پُرتشدد واقعات پھوٹ پڑے

موزمبیق کی سب سے بڑی عدالت کی جانب سے اکتوبر 2024 میں ہونے والے انتخابات میں حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے ڈینیل چاپو کو فاتح قرار دنے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔

مظاہرین کی جانب سے دکانوں، بینکوں اور سرکاری عمارتوں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار بھی کی گئجبکہ درجنوں گاڑیوں نذرآتش کیا گیا۔

موزمبیق کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں پُرتشدد واقعات میں 2 پولیس افسران سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے۔

banner

وزیر داخلہ نے بتایا کہ مسلح افراد نے تھانوں، حراستی مراکز پر بھی حملے کیے۔

رپورٹ کے مطابق پُرتشدد واقعات میں ملوث 70 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب جلاوطن اپوزیشن رہنما وینانسیو مونڈلین نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسرے نمبر پر آنے والے وینانسیو مونڈلین اکتوبر میں ہونے والے انتخابات کے بعد سے ہی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگا کر مظاہروں کی کال دے رہے ہیں اور اپنے دو ساتھیوں کی ہلاکت اور پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز رویے کے بعد وہ ملک سے چلے گئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024